Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈرامہ سیریل ’ڈائن‘ میں کام کرنے کی اصل وجہ کیا ہے؟ مہوش حیات نے بتادیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے ڈرامہ سیریل ’ڈائن‘ میں کام کرنے کی اصل وجوہات بیان کردی ہیں۔

خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے ڈرامہ سیریل ڈائن میں کام کرنے کی تین وجوہات بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامے کی کہانی، کردار اور پروجیکٹ کے ساتھ احسن خان شامل ہیں۔

مہوش حیات کے 2 رخی کردار والا یہ ڈرامہ نجی چینل پر نشر ہو رہا ہے جس کی اب تک کئی اقساط نشر ہوچکی ہیں اور ہر قسط 2 ملین سے زائد ویوز حاصل کر کے ناظرین میں دھوم مچائے ہوئے ہیں۔