بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے موسم گرما کی مناسبت سے ملبوسات کی ایک نئی کلیکشن ’دی دیپیکا پڈوکون کلوسیٹ‘ متعارف کروائی ہے جس سے حاصل ہونے والی آمدنی ذہنی امراض سے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں استعمال کی جائے گی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دیپیکا پڈوکون نے گرمیوں کے لیے نئے کپڑوں کی خوبصورت کلیکشن کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ گرمیوں کی نئی کلیکشن اب ویب سائٹ ’دی دیپیکا پڈوکون کلوسیٹ‘ پر آن لائن دستیاب ہے، میری پسندیدہ چیزیں خریدیں اور میرے دل کے قریب ایک مقصد کی حمایت کریں۔
دیپیکا پڈوکون نے مزید لکھا کہ اس کلیکشن سے حاصل ہونے والی ساری آمدنی ’لیو لوو لاف فاؤنڈیشن‘ کو عطیہ کی جائے گی۔
اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے کپڑوں کی نئی کلیکشن کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور انکی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ ’لیو لوو لاف فاؤنڈیشن‘ کی بنیاد دیپیکا پڈوکون نے ذہنی صحت کے حوالے سے تعلیم کو فروغ دینے کے لیے رکھی تھی۔




















