Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایمن اور منال خان کا بھائی کی مایوں پر دلکش انداز مداحوں کو بھا گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جڑواں بہنیں ایمن اور منال خان کا بھائی کی مایوں پر دلکش انداز مداحوں کو بھا گیا۔

شوبز کی جڑواں خوبصورت پاکستانی اداکارائیں ایمن اور منال خان ان دنوں اپنے پیارے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں، جہاں ان کے اہل خانہ، قریبی دوست اور رشتہ دار بھی موجود ہیں۔
Aiman Khan and Minal Khan Brother’s Mayun Event HD Pictures

معاذ خان کا نکاح گزشتہ برس صبا کے ساتھ ایک سادہ اور نجی تقریب میں ہوا تھا اور اب ان کی مایوں کی خوبصورت تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔

گزشتہ روز مایوں کی تقریب میں ایمن خان نے ایک خوبصورت نیلے رنگ کا رسمی لباس پہنا تھا جو کاپر اور سنہری کام سے سجا ہوا تھا، ان کے اس انداز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
Aiman Khan and Minal Khan Brother’s Mayun Event HD Pictures

دوسری جانب منال خان نے تقریب کے لیے گلابی اور سنہری جوڑا زیب تن کیا، جس میں وہ نہایت دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔
Aiman Khan and Minal Khan Brother’s Mayun Event HD Pictures

دولہا معاذ خان نے سفید روایتی کُرتا شلوار پہنا جبکہ دُلہن صبا نے آتشی گلابی اور نیلے رنگ کے امتزاج سے تیار کردہ خوبصورت لباس کا انتخاب کیا، جو ان کے ذاتی برانڈ MK Wears کی تخلیق تھا۔
Aiman Khan and Minal Khan Brother’s Mayun Event HD Pictures

سوشل میڈیا پر ان لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، مداح اس خوبصورت جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں اور شادی کی دیگر تقریبات کے منتظر ہیں۔
Aiman Khan and Minal Khan Brother’s Mayun Event HD Pictures