ٹی وی اسکرین سے برسوں سے غائب پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خوش خبری سنادی۔
اداکارہ نے اپنے حمل سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے مدرز ڈے پر اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
View this post on Instagram
انہوں نے اس پوسٹ کے ساتھ اپنی والدہ کے ہمراہ بچپن کی یادگار تصاویر شیئر کیں اور ماؤں کے عالمی دن پر اپنی ماں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا ’’وہ بھی انشاء اللہ جلد ماں بننے والی ہیں‘‘۔ صنم سعید نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اپنی اولاد کے لیے والدہ کی طرح بہادر، خیال رکھنے والی، باصلاحیت اور رول ماڈل بنیں گی۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی اس خبر کے بعد انہیں مداحوں نے مبارک باد پیش کی اور نئے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ صنم سعید نے اپنی پہلی شادی ختم ہونے کے بعد 2021 میں ساتھی اداکار محب مرزا سے شادی کی اور پھر دونوں نے 2023 میں اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔















