پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر کی شوبز میں کامیابی کے پیچھے چھپی ہوئی کہانی کا پردہ فاش ہوگیا ہے، انکو شوبز انڈسٹری میں متعارف کروانے والی شخصیت سامنے آگئی ہے۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں معروف اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے بزنس پارٹنر عمران رضا کاظمی کے ساتھ مل کر ہانیہ عامر کو شوبز انڈسٹری میں متعارف کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
View this post on Instagram
گفتگو کے دوران حریم فاروق نے بتایا کہ انہوں نے ہانیہ کو پہلی بار ڈبسمیش پر دیکھا تھا، جہاں ان کی خود اعتمادی، معصومیت اور پرکشش انداز نے فوری طور پر ان کی توجہ حاصل کی۔
پروڈیوسر حریم فاروق نے ہانیہ کے پہلے آڈیشن کو یاد کرتے ہوئے اسے ایک خوشگوار اور یادگار تجربہ قرار دیا۔
حریم فاروق نے مزید کہا کہ ہانیہ عامر کی محنت، لگن اور مثبت سوچ نے انہیں کم وقت میں انڈسٹری میں نمایاں مقام دلانے میں مدد دی ہے اور آج وہ اس کامیابی پر فخر محسوس کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور دیگر ممالک میں بھی اپنی اداکاری سے لاکھوں دل جیتے ہیں اور انہوں نے کم وقت میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی خاص پہچان بنائی ہے۔















