پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی بہن افشین حیات نے حال ہی میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا ہے اور اپنی اداکاری سے ناظرین کا خاصا دھیان حاصل کیا ہے۔
افشین حیات نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ موسیقی کی دنیا سے کئی سالوں سے جڑی ہوئی ہیں، مگر ڈرامہ پراجیکٹس میں انہوں نے اب تک چند محدود سپورٹنگ کردار ادا کیے ہیں، تاہم حالیہ ڈرامہ “ڈائن” میں ان کے منفی کردار نے انہیں خاصی شہرت اور توجہ دلائی ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ افشین کا کہنا تھا کہ اب وہ باقاعدگی سے اسکرین پر آنے کی کوشش کریں گی کیونکہ اس ڈرامے نے انہیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کیا ہے اور ناظرین کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ کافی عرصے سے تھیٹر میں بھی سرگرم ہیں اور معروف اداکار یاسر حسین کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی رکھتی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ڈرامے میں مہوش حیات مرکزی کردار میں ہیں اور ان کے ساتھ افشین بھی ایک اہم کردار نبھا رہی ہیں لیکن زیادہ تر ناظرین کو یہ بات معلوم نہیں تھی کہ مہوش حیات کی بہن بھی اسی ڈرامے کا حصہ ہیں۔















