Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لیجنڈری ریسلر اوررنگ کے بادشاہ ہلک ہاگن چل بسے،اصل نام کیاتھا؟

لیجنڈری ریسلر اوررنگ کے بادشاہ ہلک ہاگن چل بسے۔ان کی عمر 71 برس تھی،ان کا اصل نام کیاتھا؟ یہ بات بہت کم مداح جانتے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلک ہاگن انتقال کی وجہ حرکت قلب بندہونا بتائی گئی ہے ۔ ہلک ہاگن نے ڈبلیو ڈبلیو ای کو پوری دنیا میں نمایاں مقام دلوانے میں اہم کردار اداکیا۔

وہ آج امریکی ریاست فلوریڈا میں چل بسے۔ہارٹ اٹیک سے کال موصول ہونے پر ہلک ہاگن کے گھر طبی ٹیم  فلوریڈا کے علاقے کلیئر واٹر کے گھرپہنچی تھی۔

اس وقت  71 سالہ ریسلر ہلک ہاگن بے ہوش تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ چل بسے ۔

اسپتال سے ان کے مرنے کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔ ہلک ہاگن کا اصل نام ٹیری جین بولیاتھا۔

جنہوں نے ریسلنگ کے کیریئر میں متعدد چیمپئن شپ، بیلٹس جیتیں جبکہ اس کھیل کو عالمی سطح پر مقبول بنانے میں بھی اہم اور کلیدی کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں