پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک جعلی چندہ مہم کے حوالے سے عوام کو خبردار کر دیا ہے۔
اداکار نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کے نام سے سیلاب زدگان کی مدد کے نام پر رقم مانگی جا رہی ہے، جس کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
View this post on Instagram
عمران اشرف کا کہنا تھا کہ فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میرے نام سے جعلی پیجز بنا کر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے، میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ایسی تمام اپیلیں جعلی اور فراڈ ہیں۔
اداکار نے مداحوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ ذریعے سے چندہ نہ دیں اور کسی کی باتوں میں نہ آئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کوئی مہم شروع کروں گا، تو اس کا اعلان صرف اور صرف میرے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کروں گا۔
عمران اشرف نے یہ بھی بتایا کہ وہ جلد ذاتی حیثیت میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے عملی قدم اٹھانے والے ہیں۔















