ڈرامہ سیریل ‘نقاب’ سے مشہور ہونے والے اداکار احمد رفیق کے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام پر وائرل ہوگئی ہیں۔
احمد رفیق، جو ڈرامہ ’میری بہوئیں‘ میں اپنی شاندار کارکردگی کے باعث تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں، تاہم اس ہفتے اپنی نجی زندگی کے خاص اعلان کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماڈل قرۃالعین آزاد کے ساتھ نکاح کی خبر شیئر کی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
جوڑے کے نکاح کی دلکش تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جن میں مداحوں نے دونوں کی جوڑی کی نفاست، باوقار انداز اور خوبصورت ہم آہنگی کو بے حد سراہا۔















