Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راحت فتح علی خان کی بیٹی رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

ماہین راحت کی رخصتی 26 دسمبر کو ہوگی۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ ماہین کا نکاح شایان کے ساتھ طے پایا ہے۔

نکاح اور مایوں کی تقریبات میں قریبی رشتہ داروں اور عزیز و اقارب نے بھرپور شرکت کی اور روایتی انداز میں بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کیا۔

نکاح کی تقریب میں مختلف شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی، جس سے تقریب مزید رنگا رنگ اور پر رونق ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر ماہین راحت کی شادی کی تقریبات کے حوالے سے خوب چرچے ہوئے اور مداحوں کی جانب سے انہیں نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا گیا۔

ماہین راحت کی رخصتی 26 دسمبر کو ہوگی، جس کے بعد ان کی نئی زندگی کا آغاز ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Events by Sana (@events.by.sana)

متعلقہ خبریں