پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ فاطمہ امجد کے بولڈ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
حال ہی میں اداکارہ فاطمہ امجد نے برائیڈل کوچر ویک 2025 میں معروف ڈیزائنر ذیشان طارق کے لیے شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ پر واک کی۔
اس موقع پر انہوں نے سنہری اور پستہ سبز رنگ کا ملٹی لیئرڈ بنارس انارکلی سوٹ زیب تن کیا، جس کے ساتھ ایمبیلشڈ مارون اور سنہری دوپٹہ بھی شامل تھا۔
View this post on Instagram
ریمپ واک کے دوران فاطمہ امجد نے ڈرامہ رانجھا رانجھا کردی کے مقبول او ایس ٹی پر کتھک رقص پیش کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
View this post on Instagram
فاطمہ امجد کی پرفارمنس اور لباس کے انداز پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آئیں۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے انکے لباس اور ڈانس کو حد سے زیادہ بولڈ قرار دیتے ہوئے تنقید کی جبکہ بعض نے لباس کے انتخاب پر اعتراض کیا اور زیادہ محتاط انداز اپنانے کا مشورہ دیا۔
اداکارہ کی اس پرفارمنس پر سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور صارفین اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

















