پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر نئے سال کی تقریبات کے موقع پر اپنے لباس کے باعث سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں۔
نئے سال کی تقریب کے لیے ندا یاسر نے سنہری رنگ کا چمکدار درمیانی لمبائی کا لباس زیب تن کیا، جس کے ساتھ سیاہ رنگ کی ٹائٹس اور مختصر سیاہ شرگ شامل تھا جبکہ ان کے اہلِخانہ نے بھی سیاہ اور سنہری تھیم کے مطابق ملبوسات پہنے۔
تاہم ندا یاسر کا یہ فیشن سینس سوشل میڈیا صارفین کو متاثر نہ کر سکا، کئی مداحوں نے لباس کو نامناسب اور پرانا قرار دیا جبکہ بعض صارفین نے اسے غیر سلیقہ مند کہا۔
View this post on Instagram
کچھ تبصروں میں ان کے لباس کا موازنہ گلوکارہ نیہا ککڑ کے انداز سے بھی کیا گیا اور اسے حد سے زیادہ نمایاں قرار دیا گیا۔
تاہم، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے مختلف ردعمل نے ایک بار پھر ندا یاسر کو فیشن کے حوالے سے بحث کا مرکز بنا دیا ہے۔















