پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رحمہ زمان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور اداکارہ نے گزشتہ روز اپنی ہلدی اور ڈھولکی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
رحمہ زمان، جو کئی بہترین ڈراموں جیسے منت مراد، محشر، میرے سپنے، بےرخی، میرے بن جاؤ، اور شطرنج میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اب پیا گھر سدھارنے کو تیار ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ رحمہ زمان کا نکاح 2024 میں برطانیہ میں مقیم نیورو سرجن سے ہوا تھا، تاہم اس سال اداکارہ کی شادی کی تقریب قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ کرن تعبیر نے مداحوں کو خوشخبری سنادی
رحمہ نے اپنی ہلدی کی تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ گلابی اور فیروزی کشیدہ کاری والی لمبی قمیص اور سادہ فلیپر میں نظر آئیں۔ ان کے سادہ پونی ٹیل اسٹائل اور پھولوں کے حسین زیورات ان کے انداز کو مکمل کر رہے تھے۔ تصاویر میں وہ اپنے چھوٹے بھائی اور والدین کے ساتھ خوشگوار انداز میں پوز دیتی دکھائی دیں۔
View this post on Instagram
رحمہ نے ہلدی کے علاوہ اپنی ڈھولکی کی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں وہ دھانی رنگ کے دیدہ زیب لباس میں ملبوس نظر آئیں، جس پر دبکہ کڑھائی کی گئی تھی۔















