پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر دلچسپ اور مختصر جواب دے کر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔
سوشل میڈیا پر ایک مداح نے ہانیہ عامر سے سوال کیا کہ کیا ان کی شادی سے متعلق خبریں درست ہیں جس پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں آتی رہتی ہیں۔
انہوں نے ان افواہوں کو براہِ راست رد کرنے کے بجائے ہلکے انداز میں ردعمل دیا۔
View this post on Instagram
ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر مداحوں کے سوالات کے جواب دے کر خبروں کی زینت بنتی ہیں۔
شوبز حلقوں میں ہانیہ عامر سے متعلق مختلف افواہیں وقتاً فوقتاً گردش کرتی رہتی ہیں تاہم اداکارہ کی جانب سے اکثر ان پر براہِ راست وضاحت کے بجائے غیر رسمی اور مزاحیہ انداز میں جواب دیا جاتا ہے۔















