شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ صبا قمر کی سالگرہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہے جہاں ان کے جشن کے جدید انداز پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔
اداکارہ صبا قمر نے اپنی 42ویں سالگرہ ایک پرتعیش اور شاندار تقریب کے طور پر منائی جس میں صدف نیازی، نمرہ شاہد، آئمہ بیگ، بلال سعید اور کین ڈول سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران کیک کاٹا گیا جبکہ مہمانوں نے موسیقی اور رقص کے ذریعے محفل کو مزید رنگین بنا دیا۔
تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آئیں۔ کچھ صارفین نے اس جشن کے انداز کو سراہا جب کہ بعض نے اسے غیر مناسب قرار دیتے ہوئے تنقید کا اظہار کیا۔
یوں صبا قمر کی سالگرہ نہ صرف ایک نجی تقریب رہی بلکہ سوشل میڈیا پر ایک زیرِ بحث موضوع بھی بن گئی۔
