پاکستان کی معروف اداکارہ رمشا خان اور خوشحال خان کے مبینہ نکاح کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد اب ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
اس صورتحال کے درمیان رمشا خان کا چند ماہ پرانا ایک انٹرویو دوبارہ توجہ کا مرکز بن گیا ہے جس میں انہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں تعلقات کو ظاہر کرنے کے انداز پر کھل کر بات کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں اکثر اداکار نکاح اور شادی کو ترجیح دیتے ہیں اور جب وہ اپنے تعلق کو عوام کے سامنے لانا چاہتے ہیں تو مختلف طریقوں سے تصاویر یا خبریں لیک کروائی جاتی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکار نے کہا کہ پاکستانی انڈسٹری میں کام سے متعلق افواہیں اکثر ذاتی تعلقات سے زیادہ توجہ حاصل کرتی ہیں تاہم ایک مخصوص طبقہ ایسا ضرور ہے جو اداکاروں کی نجی زندگی پر گہری نظر رکھتا ہے، اس طرح کی باتیں عموماً کیریئر پر منفی اثر نہیں ڈالتی اور نہ ہی یہاں ہالی ووڈ جیسا پاپارازی کلچر موجود ہے۔
رمشا خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بعض اوقات اداکار خود ہی اپنی تصاویر یا معلومات مینیجرز یا دیگر ذرائع کے ذریعے شیئر کرتے ہیں تاکہ وہ لیک ہو جائیں، خاص طور پر جب وہ اپنے تعلق کو عوامی سطح پر ظاہر کرنا چاہتے ہوں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں رمشا خان نے اپنے نجی نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز لیک ہونے پر سوشل میڈیا پیجز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد انہیں مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل بھی دیکھنے کو ملا۔















