معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ سے علیحدگی کے بعد ایمان فاطمہ نے ماڈلنگ کی دنیا میں باقاعدہ طور پر قدم رکھ دیا ہے۔
ایمان فاطمہ نے اپنے حالیہ فوٹو شوٹس سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ردعمل میں مداحوں نے ایمان فاطمہ کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے اعتماد، انداز اور شخصیت کو سراہا۔
View this post on Instagram
کئی صارفین کی جانب سے کہا گیا کہ انہوں نے مشکل حالات کے بعد خود کو مثبت انداز میں سنبھالا اور ایک نئے راستے کا انتخاب کیا۔
واضح رہے کہ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی علیحدگی کی خبر ماضی میں سوشل میڈیا پر خاصی زیرِ بحث رہی تھی تاہم اب ایمان فاطمہ کی ماڈلنگ انٹری کو مداح ایک نئے آغاز اور خود اعتمادی کی علامت قرار دے رہے ہیں۔




















