پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں ایک ساڑھی سے اپنی جذباتی وابستگی کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔
گزشتہ ہفتے مایا علی ایک ڈرامے کے شادی کے منظر کی شوٹنگ کے دوران سنہری رنگ کی خوبصورت ساڑھی میں نظر آئیں جہاں وہ دلکش میک اپ اور خوبصورت انداز کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ساڑھی ان کے لیے محض ایک لباس نہیں بلکہ ایک قیمتی یادگار ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ خوبصورت ساڑھی میری والدہ نے مجھے تحفے میں دی تھی اسی لیے یہ میرے دل کے بہت قریب ہے اور اس سے میری جذباتی وابستگی بھی خاص ہے۔
