Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہانیہ عامر کی کرن اوجلا کے گانے پر موج مستی؛ دلچسپ ویڈیو وائرل

ہانیہ عامر نے کرن اوجلا کے گانے پر ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کو متوجہ کرلیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی دلچسپ ویڈیو کے باعث خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں گاڑی میں بیٹھے بھارتی پنجابی گلوکار اور ریپر کرن اوجلا کے مشہور گانے ’اشکے‘ سے لطف اندوز ہوتے اور اس کے بول گنگناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہانیہ عامر نے ویڈیو کے ساتھ دلچسپ کیپشن بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے لکھا ’سر جی، کیا طریقہ کار ہے؟‘

اداکارہ کی ویڈیو کے ساتھ ساتھ ان کا یہ منفرد جملہ بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

صارفین ہانیہ عامر کے کیپشن کو گانے کے بولوں میں بیان کیے گئے شاہانہ طرزِ زندگی، مہنگی گاڑیوں اور ڈیزائنر جوتوں سے جوڑ رہے ہیں جبکہ ان کی اس دلچسپ انداز میں ویڈیو شیئر کرنے پر تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version