Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فضا علی کی برطانوی پارلیمنٹ میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل

خواتین کے احترام اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے اعتراف میں فضا علی کو اعزاز سے نوازا گیا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی کی برطانوی پارلیمنٹ میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں خواتین کے احترام اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔

 

تقریب میں ان کے شوہر اعجاز خان اور بیٹی بھی موجود تھے، اعزاز ملنے سے قبل ان کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فضا علی کے ساتھ برطانوی رکن پارلیمنٹ بھی گانا گارہے ہیں جب کہ اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے بھی ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا۔

کئی صارفین نے فضا علی کو اس اعزاز پر مبارکباد دی جب کہ وہیں متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر حیرت کا اظہار بھی کیا۔

بعض صارفین نے طنزیہ انداز میں تبصرے کیے اور لکھا کہ یہ اعزاز شاید ان کے شوہر کی وجہ سے ملا جب کہ کچھ نے سوال اٹھایا کہ فضا علی نے خواتین کے حقوق یا احترام کے حوالے سے کب نمایاں آواز بلند کی۔

کئی صارفین نے ان کی سوشل میڈیا ریلز اور ٹک ٹاک ویڈیوز کا حوالہ دیتے ہوئے بھی اس اعزاز پر تنقید کی تاہم فضا علی یا ان کے شوہر کی جانب سے ان تبصروں پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل پاکستان کے ایک نجی چینل کے پروگرام میں فضا علی کو بیٹی کی خواہش پر ان کے شوہر نے گود میں اٹھا لیا تھا جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں