Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شوہر یاسر حسین سے 11 سال عمر کے فرق پر اقرا عزیز نے کیا کہا؟

لوگ کچھ بھی کہیں، یاسر حسین کے ساتھ بہت خوش ہوں، اقراء عزیز

پاکستان کی معروف اداکارہ اقراء عزیز نے شوہر یاسر حسین کے ساتھ عمر کے فرق پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی ازدواجی زندگی سے خوش ہوں اور یاسر حسین کو اپنی زندگی میں پا کر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں۔

اقراء عزیز نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہر شخص کو اپنی رائے دینے کا حق حاصل ہے تاہم لوگوں کی باتوں نے کبھی بھی میری اپنی شادی سے متعلق جذبات کو متاثر نہیں کیا۔

اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ کیا شادی ان کے لیے ایک نعمت ثابت ہوئی تو انہوں نے کہا کہ بالکل، لوگ مختلف باتیں کر سکتے ہیں لیکن میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں۔

یاسر حسین کے ساتھ عمر کے فرق پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے اقراء عزیز نے کہا کہ میرے خیال میں دونوں کے درمیان عمر کا فرق کوئی مسئلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر والدین کی نسل کو دیکھا جائے تو اس دور میں بھی اکثر میاں بیوی کے درمیان عمر کا فرق موجود ہوتا تھا تاہم رشتے میں اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ انسان کس شخص کے ساتھ ذہنی طور پر جڑتا ہے اور کس کے ساتھ خود کو پرسکون اور مطمئن محسوس کرتا ہے۔

اقراء عزیز کا مزید کہنا تھا کہ ازدواجی زندگی میں باہمی سمجھ بوجھ اور ذہنی ہم آہنگی عمر کے فرق سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version