پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی منفرد ’ڈھولکی‘ تھیم سالگرہ کی تقریب کی ان دیکھی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی ہیں۔
ہانیہ عامر نے رواں برس فروری میں اپنی سالگرہ روایتی مایوں اور ڈھولکی کے انداز میں منائی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی تھی۔
اداکارہ نے تقریب کے تقریباً 6 ماہ بعد ایک بار پھر انسٹاگرام پر اس یادگار موقع کی رینڈم اور ان دیکھی تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں قریبی دوستوں کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ہانیہ عامر نے تصاویر کے ساتھ دلچسپ کیپشن بھی تحریر کیا اور مداحوں کو زندگی میں خوش مزاجی، شوخی اور بے فکری برقرار رکھنے کا پیغام دیا۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر کی ڈھولکی تھیم سالگرہ کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ ان کے ڈانس نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی تھی تاہم اس موقع پر دونوں کے درمیان دوبارہ قربت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں بھی سامنے آئی تھیں۔
