Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لیڈی گاگا اور مائیکل پولانسکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

لیڈی گاگا نے اپریل 2024 میں مائیکل پولانسکی سے منگنی کی تھی

ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ اور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ لیڈی گاگا اور ان کے منگیتر مائیکل پولانسکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

لیڈی گاگا نے اپریل 2024 میں مائیکل پولانسکی سے منگنی کی تھی۔ اداکارہ اس سے قبل بھی کئی مواقع پر ماں بننے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔

2025 میں ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران لیڈی گاگا نے کہا تھا کہ وہ مستقبل میں ماں بننے کو اپنی زندگی کے اگلے بڑے کردار کے طور پر دیکھتی ہیں۔

لیڈی گاگا اور مائیکل پولانسکی ذاتی زندگی کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ طور پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

مائیکل پولانسکی نے لیڈی گاگا کے 2025 میں گریمی ایوارڈ جیتنے والے البم ’میہم‘ میں بطور رائٹر بھی کام کیا تھا۔

Exit mobile version