Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خواتین کے خلاف تضحیک آمیز رویوں پر ہانیہ عامر کا سخت ردعمل سامنے آگیا

’کسی خاتون کا جسم عوامی ملکیت نہیں‘، ہانیہ عامر کا اہم پیغام

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے خواتین کے جسم، چہرے، ظاہری شکل و صورت، عمر اور ذاتی زندگی کو مزاح یا طنز کا موضوع بنانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ہانیہ عامر نے کہا کہ 2026 میں خواتین کے جسم، چہرے، ظاہری شکل، عمر اور ذاتی زندگی کو مذاق کا موضوع بنانا مضحکہ خیز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کو رائے دینے، تنقید کرنے یا مزاح کرنے کا حق حاصل ہے لیکن تنقید اور کسی خاتون کی پوری شخصیت کو تضحیک کا نشانہ بنانے کے درمیان واضح فرق ہونا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ لاکھوں لوگ ایسی شخصیات کو دیکھتے ہیں اور اجتماعی طور پر یہ طے کرتے ہیں کہ خواتین کے بارے میں کیا رویہ قابل قبول ہے۔ عوامی شخصیات کی باتوں کے اثرات لمحاتی نہیں ہوتے خاص طور پر اس وقت جب وہ بڑی تعداد میں لوگوں تک پہنچ رہی ہوں۔

ہانیہ عامر نے مزید کہا کہ کسی خاتون کا جسم عوامی ملکیت نہیں اور نہ ہی اس کی ظاہری شکل عوامی تبصرے کے لیے ہے۔ دوسروں سے بہتر رویے کی توقع کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے رویوں پر بھی غور کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کو اب خواتین کی شکل و صورت اور ذاتی معاملات کو تفریح کا ذریعہ بنانے کے رویے سے آگے بڑھ جانا چاہیے، ہم اس سے بہتر رویے کے مستحق ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version