Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دانش تیمور کا 80 کی دہائی کی یادیں تازہ کرنے کا منفرد انداز وائرل

’پاکستانی موسیقی اور 80 کی دہائی کا ذکر، ہم عالمگیر صاحب کو کیسے بھول سکتے ہیں؟‘

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور نے سوشل میڈیا پر 80 کی دہائی کے انداز کو یاد کرتے ہوئے ’نشتر‘ کے سیٹ سے اپنی دلچسپ یاد مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آج کل ہر کوئی اے آئی کی مدد سے 80 کی دہائی میں واپس جانے کی کوشش کر رہا ہے تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ حقیقت میں ایک دن اسی دور کو جیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات ’نشتر‘ کے سیٹ پر موجود ماحول نے مجھے پرانے وقتوں کی یاد دلا دی، سیٹ کی روشنیاں، رنگ اور شادی کا پورا انتظام ایسا تھا کہ ایک لمحے کے لیے واقعی ایسا لگا جیسے میں 80 کی دہائی کی کسی شادی میں پہنچ گیا ہوں، تو میں نے سوچا کیوں نہ ایک رات اسی دور کو جیا جائے۔

دانش تیمور نے کہا کہ جب ہم سب 80 کی دہائی کو واپس لا رہے ہیں تو مجھے احساس ہوا کہ ان پوسٹس میں عالمگیر صاحب کا ذکر اور ان کی جھلک کچھ کم نظر آ رہی ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ 80 کی دہائی اور پاکستانی موسیقی کا ذکر ہو اور عالمگیر صاحب کا نام نہ آئے ایسا ممکن نہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version