Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زارا نور عباس کی ہیوی بائیک پر دھواں دار انٹری؛ ویڈیو وائرل

زارا نور عباس نے ہیوی بائیک چلا کر مداحوں کو حیران کردیا

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے ڈیفنس میں بغیر کسی نمایاں سیکیورٹی کے عام لوگوں کے درمیان ہیوی موٹر سائیکل چلا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

زارا نور عباس نے سن گلاسز پہن کر نئی ماڈل کی ہیوی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اپنی نئی فلم ’’شیروز‘‘ کی پروموشنل تقریب میں منفرد انداز میں انٹری دی۔

تقریب کے دوران میڈیا نمائندوں نے اداکارہ سے فلم ’’شیروز‘‘ کی کہانی، کرداروں اور دیگر تفصیلات سے متعلق سوالات کیے جس پر زارا نور عباس نے فلم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ فلم ’’شیروز‘‘ میں تین ہیروئنز شامل ہیں جن میں ان کے علاوہ کنزہ ہاشمی اور اشنا شاہ بھی شامل ہیں۔

زارا نور عباس نے مزید کہا کہ ہم سب ہیرو بھی ہیں اور ہیروئن بھی اور 2 اکتوبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں