Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایک دن میں 1 کروڑ روپے خرچ؛ ڈکی بھائی اور عروب جتوئی پر سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

یوٹیوبر ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کا نیا وی لاگ وائرل ہوگیا

پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی ایک نئے وی لاگ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔

وی لاگ میں عروب جتوئی نے ایک ہی دن میں ایک کروڑ روپے خرچ کرنے کا چیلنج لیا۔ ویڈیو کے دوران انہوں نے مختلف مقامات پر خریداری اور کھانے پر رقم خرچ کی۔

عروب جتوئی کے مطابق انہوں نے سب سے پہلے ایک لگژری ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا جہاں بل تقریباً 50 ہزار روپے آیا۔ اس کے بعد انہوں نے جدید آئی فون خریدا جس کی قیمت تقریباً 10 لاکھ روپے بتائی گئی۔

وی لاگ میں عروب جتوئی بعد ازاں جیولری شاپ بھی گئیں جہاں انہوں نے سونے کے زیورات خریدے اور چیلنج کی بڑی رقم وہاں خرچ کی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے اس طرز کے مواد پر تنقید کی۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ عوام کے سامنے اس انداز میں دولت کی نمائش مناسب نہیں جبکہ کچھ نے اسے غیر ضروری دکھاوا قرار دیا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے یہ مؤقف بھی اختیار کیا کہ اعتراض رقم خرچ کرنے پر نہیں بلکہ اسے سوشل میڈیا پر نمایاں کرنے پر ہے۔

دوسری جانب بعض صارفین نے کہا کہ اس نوعیت کے وی لاگز پر ہونے والی تنقید کے باوجود ایسے مواد سے یوٹیوبرز کو مزید توجہ، شہرت اور آمدن حاصل ہوتی ہے۔

Exit mobile version