Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہویر کادوانی کا ڈیبیو؛ علیزے شاہ کی مبینہ طنزیہ پوسٹ وائرل

شاہویر کادوانی کے ڈیبیو کے بعد علیزے شاہ کی پوسٹ توجہ کا مرکز بن گئی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی ایک انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی جسے صارفین نے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی کے بیٹے شاہویر کادوانی کے ڈرامہ انڈسٹری میں حالیہ ڈیبیو سے جوڑ دیا۔

علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک میم شیئر کی جس میں ایک جانب اداکار رنبیر کپور کی تصویر کے ساتھ ’بالی ووڈ نیپو کڈز‘ جبکہ دوسری جانب ایک کارٹون نما تصویر کے ساتھ ’پاکستانی نیپو کڈز‘ تحریر تھا۔

اداکارہ نے اس پوسٹ میں کسی فرد کا نام براہ راست نہیں لیا تاہم سوشل میڈیا صارفین کی ایک تعداد نے اسے شاہویر کادوانی کے شوبز میں حالیہ ڈیبیو کے تناظر میں دیکھا۔

پوسٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آرا کا اظہار کیا گیا۔ کچھ صارفین نے علیزے شاہ کے اشارے سے اتفاق کیا جبکہ دیگر نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئے فنکاروں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کے لیے وقت اور مواقع ملنے چاہئیں۔

Exit mobile version