Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عاطف اسلم نے دبئی میں اہلیہ کی سالگرہ یادگار بنادی؛ تصاویر وائرل

عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ کی خوشگوار لمحات کی تصاویر سامنے آگئیں

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کی سالگرہ دبئی میں خاص انداز میں منائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

عاطف اسلم نے اس موقع پر دبئی کے ایک پُرتعیش ریسٹورنٹ میں خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا جس میں ان کے قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔

سالگرہ کی اس تقریب میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم بھی موجود تھے۔ گلوکار نے اہلیہ کے لیے خوبصورت کیک اور پھولوں کے گلدستے کا انتظام کیا جس سے یہ موقع مزید یادگار بن گیا۔

تقریب کے دوران سارہ بھروانہ سیاہ رنگ کے چمک دار لباس میں دکھائی دیں تاہم انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کی موجودگی میں سالگرہ کا کیک کاٹا جبکہ تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی توجہ حاصل کررہی ہیں۔

Exit mobile version