آج ہم آپ کو ان بالی ووڈ اسٹارز کے بارے میں بتا رہے ہیں، جن کی محبتیں فلمی سیٹ پر پروان چڑھیں اور پھر اس کا خوبصورت انجام شادی کی صورت میں سامنے آیا۔
سیف علی خان اور کرینہ کپور
بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کو 2008ء میں فلم ’ٹشن‘ کے سیٹ پر کرینہ کپور خان سے محبت ہوئی۔
سیف علی خان 2012ء میں کرینہ کپور خان کے ساتھ دوسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
رنویر سنگھ اور دیپیکا
اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو فلم ’رام لیلا‘ کے سیٹ پر ایک دوسرے سے محبت ہوئی، جس کے بعد یہ نامور اداکار جوڑی 2018ء میں رشتۂ ازداوج میں منسلک ہوئی۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ، دونوں بالی ووڈ کے مشہور نام ہیں اور دونوں نے رواں سال 14 اپریل کو خاندان اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔
انہیں بھی ساتھ کام کرنے کے دوران ہی ایک دوسرے سے پیار ہوا تھا۔
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن نے 2007ء میں فلم ’گورو‘ کے سیٹ پر ایک دوسرے کو دل دیا اور اسی سال شادی بھی کرلی، جس کے بعد 2011ء میں اس جوڑی کی ہاں بیٹی ارادھیا بچن کی پیدائش ہوئی۔
کیارا اور سدھارت ملہوترا
کیارا اڈوانی اور چاکلیٹی ہیرو سدھارت ملہوترا کو فلم ’شیر شاہ‘ کے سیٹ پر پیار ہوا اور پھر اس خوبصورت جوڑی نے روان ماہ دھوم دھام سے شادی کر لی۔
ریچا چڈھا اور علی فضل
اداکارہ ریچا چڈھا اور علی فضل بھی برسوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد اس سال شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
دونوں کی ملاقات 2013 میں فلم ’فکرے‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی اور اس کے بعد ہی دونوں نے ڈیٹنگ شروع کردی تھی۔
دونوں سال 2020 کی شادی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے لیکن کورونا وبا کی وجہ سے دونوں کو شادی کی تاریخ بڑھانی پڑی۔ رواں سال 4 اکتوبر کو گھر والوں کی موجودگی میں دھوم دھام سے شادی کی۔
رتیش دیش مکھ اور جینیلیا ڈی سوزا
رتیش دیش مکھ اور جینیلیا ڈی سوزا کی محبت کی کہانی 2003ء میں فلم ’تجھے میری قسم‘ کے سیٹ سے شروع ہوئی اور 2012ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
کاجل اور اجے دیوگن
بالی ووڈ کی سپر اسٹار جوڑی اجے دیوگن اور کاجول 1995ء میں فلم ’ہلچل‘ کے سیٹ پر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے اور پھر 1999ء میں شادی کرلی۔
اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ
اکشے کمار کو 1999ء میں فلم ’انٹرنیشنل کھلاڑی‘ کے سیٹ پر اپنی ساتھی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے محبت ہوگئی تھی، جس کے بعد 2001ء میں یہ جوڑی شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی
سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران دوستی ہوئی اور پھر یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔
یہ جوڑی 2017ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی۔
