Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مارول اسٹوڈیو کے فینز کی آسکر ایوارڈز پر کڑی تنقید؟

امریکی اداکارہ اینجیلا باسیٹ کو آسکر ایوارڈ نہ ملنے کی وجہ سے مارول اسٹوڈیو کے مداحوں نےاکیڈمی پر شدید تنقید کی ہے۔

اینجیلا باسیٹ فلم ’بلیک پینتھر: واکانڈا فارایور‘ میں اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے آسکر ایوارڈز کے لیے’بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس‘ کی کیٹگری میں نامزد ہوئی تھیں لیکن جیتنے میں ناکام رہیں۔

آسکرز کی 60 سالہ تاریخ میں پہلی بار قالین کا رنگ تبدیل

اینجیلا باسیٹ کی ناکامی مارول اسٹوڈیو کے مداحوں کو بہت ناگوار گزری کیونکہ وہ بہت بے صبری سے اداکارہ کو آسکر کے اسٹیج پر ٹرافی تھامتے ہوئے دیکھنے کا انتظار کر رہے تھے۔

اسی لیے اداکارہ اور مارول اسٹوڈیو کے بہت سے مداح سوشل میڈیا پر اکیڈمی پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں