Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایمی ایوارڈز ملتوی کئے جانے کا امکان

دو دہائیوں میں پہلی بار ایمی ایوارڈز ملتوی کر دیے گئے ہیں جس کی وجہ ہالی ووڈ کی جاری ہڑتالیں بتائیں جارہی ہیں۔

75 ویں سالانہ ایمی ایوارڈز، جو ستمبر میں شیڈول تھے، پروڈکشن کے منصوبوں سے واقف حکام کے مطابق، اسکرین رائٹرز اور اداکاروں دونوں کی ہڑتال کی وجہ سے ملتوی کیا جا رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ کوئی نئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ2001 میں، 9/11 کے حملوں کے بعد تقریب میں دو ماہ کی تاخیر ہوئی تھی جبکہ وبائی مرض کے دوران بھی شو کو کبھی منسوخ نہیں کیا گیا تھا اور اسے 2020 میں ورچوئلی منعقد کیا گیا تھا تاہم رواں سال، یہ جاری WGA اور SAG-AFTRA ہڑتالوں کی وجہ سے ملتوی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ کے اداکار اور رائٹرز دونوں کی جانب سے اس وقت ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے ستارے ایمیز میں شرکت نہیں کر سکیں گے اور مصنفین کو ٹیلی کاسٹ کے میزبان اور پیش کنندگان کے لیے لطیفے لکھنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version