Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روزانہ مناسب مقدار میں ’پانی‘ پینے کے حیران کن فائدے؟ جانئیے

اگر پانی مناسب مقدار میں نہ پیا جائے تو ہم کئی طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو جائیں گے۔

پانی کم پینے سے ہماری بھوک کی مقدار اور طلب بڑھ جاتی ہے، پانی اگر بار بار پیا جاتا ہے تو اس سے پیٹ بھرا بھرا محسوس ہوتا ہے ۔

پانی کم پینے سے آنتیں خشک ہو جاتی ہیں، اور پیٹ کا درد، گیس اور قبض کا مسئلہ درپیش رہتا ہے۔

کیا آپ روزانہ مناسب مقدار میں ’پانی‘ پینے کا یہ حیران کن فائدے جانتے ہیں؟ نہیں، تو جان لیں۔

مناسب مقدار میں پانی پینا کیوں ضروری ہے؟

حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مناسب مقدار میں پانی پینے والے لوگ کم پانی پینے والوں کے مقابلے میں زیادہ لمبی عمر پاتے ہیں۔

تحقییق کے مطابق ایک بالغ انسان کا جسم تقریباً 60 فی صد پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ انسان کا دماغ اور دل 73 فی صد جب کہ پھیپھڑے 83 فی صد پانی پر مشتمل ہیں۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہمارے لئے پانی پینا کتنا ضروری ہے۔

دنیا بھر کے معالجین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ خواتین کو روزآنہ ڈیڑھ سے سوا دو لیٹر (6 سے 9 گلاس) جب کہ مردوں کو 2 سے 3 لیٹر(8 سے 12 گلاس) پانی ضرور پینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کھانے کے دوران پانی پینا صحت کے لیے مفید ہے یا مضر؟ ماہرین نے آگاہ کردیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم میں پانی کی ضروری مقدار کو سادہ پانی کے علاوہ فروٹ جوسز یا دیگر صحت بخش مشروبات سے بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

امریکا کے قومی ادارہ صحت (نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ) نے 30 سال تک کی گئی ایک تحقیق کے نتائج کی روشنی میں ثابت کیا ہے کہ مناسب مقدار میں پانی پینے والے لوگ کم پانی پینے والوں کے مقابلے میں زیادہ لمبی عمر پاتے ہیں۔

این آئی ایچ کے ماہرین نے امریکا میں گیارہ ہزار سے زائد افراد کے روز مرہ معمولات کا 30 سال تک جائزہ لیا اور اس تحقیق کی بنیاد پر رپورٹ تیار کی۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مناسب مقدار میں پانی پینے والے افراد میں بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور ذیابیطس جیسی بیماریاں کم دیکھی گئیں اور وہ کم پانی پینے والوں کے مقابلے میں زیادہ عرصہ جیئے۔

نوٹ:

یہ ایک عام معلوماتی مضمون ہے اگر آپ ایسی کسی بیماری میں مبتلا ہیں کہ پانی کا زیادہ پینا آپ کی بیماری کو بڑھا سکتا ہے تو پھر زیادہ پانی پینے سے گریز کریں  یا اپنی طبیعت اور بیماری کے لحاظ سے ڈاکٹر کے مشورے سے پانی پئیں۔