خواتین چہرے اور ہاتھوں کی جلد پر غیر ضروری بالوں سے نجات کے لیے مختلف طریقے اپناتی ہیں ان میں تھریڈنگ، بال صاف کرنے والی کریمیں اور ویکسنگ شامل ہیں۔
تاہم بال صاف کرنے والے تمام طریقوں میں سب سے زیادہ مؤثر طریقہ ویکسنگ ہے۔ یہ کسی قدر تکلیف دہ عمل ہوتا ہے اس عمل کے نتیجے میں جلد سے تمام بال صاف ہوتو جاتے ہیں لیکن جلد بہت حساس ہوجاتی ہے۔
یہ ویکس بھی دو طرح کے مرکب سے کی جاتی ہے ایک گرم اور دوسری ٹھنڈی۔ تاہم گرم ویکس کرنے کے بعد جلد کو کچھ احتیاط تدابیراختیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اس کی وجہ یہ ہے اگر جلد کے بال درست سمت سے نہ صاف کئے جائیں تو بال توڑ بھی ہوسکتا ہے تاہم ویکس گرم ہویا ٹھنڈی کچھ بڑے مسائل جیسے جلد پرسوزش اور سرخی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لہذا، اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ویکسنگ کے بعد اپنی جلد کی دیکھ بھال کس طرح کریں تو یہاں پر چند تجاویزپیش کی جارہی ہیں۔
جلد کو ویکس کرنے کے بعد پانی میں جانے سے گریز کریں خاص طورپر بہت زیادہ گرم یا کلورین والے پانی جیسے سوئمنگ پول اس طرح سے جلد پر سوجن ہوسکتی ہے اس لیے کوشش کریں کہ یہ کام ویکس کے ایک دن بعد کریں
یہ بھی پڑھیں: یہ ابٹن لگائیں اور جلد میں وٹامن ڈی بڑھائیں
ویسے تو جب بھی گھر سے باہر جائیں تو سن اسکرین کا استعمال لازمی کریں لیکن ویکس کے بعد یہ اور بھی ضروری ہوجاتا ہے کیونکہ حساس جلد سورج کی مضر شعاعوں سے بہت زیادہ متاثر ہوسکتی ہے۔
ویکس کے بعد جلد کوبار بار چھونے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح جلد پر بیکٹیریا کی منتقلی کا خطرہ موجود رہتا ہے کوشش کریں جلد پر ہمیشہ صاف ہاتھوں سے مصنوعات لگائیں۔
ڈھیلے اور آرام دہ سوتی لباس کا انتخاب کریں تاکہ آپ کی جلد پر کوئی خراش نہ آئے۔
ویکس کے بعد جلد کو سکون کی حالت میں لانے کے لیے مختصر وقت کے لیے کولڈ کمپریس کا استعمال کریں۔




















