Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الائچی کھائیں، ان خطرناک بیماریوں سے جان چھڑائیں

بڑی الائچی کے دانے کھانوں میں سب ہی استعمال کرتے ہیں ، اس می وٹامن اے، سی، میگنیشئم اور مینگنیز پائی جاتی ہے جو اسے ہمارے لیے فائدے مند بناتی ہے۔

الائچی کھائیں، خطرناک بیماری سے جان چھڑائیں

ذہنی تناؤ اور نیند کی کمی

ذہنی تناؤ اور نیند کی کمی کا شکار رہنے والے لوگوں کو چاہئے کہ بڑی الائچی کو چائے یا قہوے میں ڈال کر استعمال کریں کیوں کہ بڑی الائچی کا عرق ذہن اور اعصا کو سکون بخشتا ہے۔

متلی کی کیفیت سے نجات

الٹی اور طبعیت میں بھاری پن محسوس ہو تو بڑی الائچی کے دانے پیس کر پانی کے ساتھ پھانکنے سے یہ کیفیت ختم ہوجاتی ہے اس کے علاوہ یہ درد اور اینٹھن سے بھی نجات میں مدد کرتی ہے۔

وزن کم کرنے میں مددگار

وزن میں کمی کے لیے بڑی الائچی کا استعمال آزمانے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔

کھانے کے ہاضمے کے علاوہ  بڑی الائچی فری ریڈیکلز اور خطرناک لیکوئڈ کے ساتھ جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

نہار منہ بڑی الائچی کے دانے چبانے کے فائدے

صبح نہار منہ بڑی الائچی کو اچھی طرح چبانے سے جسم کی ناگوار بو کم ہونے لگتی ہے اور مسلسل استعمال سے پسینے کی ناگوار بو سے چھٹکارا بھی مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الائچی کے بیجوں کو پیس کر کھانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟

الائچی کے دانوں میں تانبے، لوہے، ربوفلیون وغیرہ پائے جاتے ہیں جو خون کی کمی دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

ایک گلاس گرم دود ھ میں چٹکی بھر ہلدی اور بڑی الائچی کا پاؤڈر ملا کر پینے سے خون کی کمی دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

بڑی الائچی معدے کی گرمی اور تیزابیت کم کرتی ہے۔ اسے چبا کر کھانے سے منہ کی بدبو کم ہوتی ہے اس کے علاوہ یہ جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد کرتی ہے۔ بھوک کھولتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بدلتے موسم میں سبز الائچی کے بیج پیس کر کیوں کھانے چاہئیں؟ جانئیے