Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیروں میں صرف ’وکس‘ لگائیں ، سردیوں کے ان مسائل سے نجات پائیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ وکس کو پاؤں میں لگانے سے آپ سردی کے کتنے مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں؟

نہیں! تو آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں بتاتے ہیں۔

پھٹی ایڑیاں

وکس میں چونکہ پیٹرولئیم جیلی بڑی مقدار میں موجود ہوتی ہے اس لئے اسے پھٹی ایڑیوں پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔

اگر سونے سے پہلے وکس ایڑیوں پر لگا لی جائے تو یہ رات بھر مرہم کی طرح کام کرے گی اور سینے کوبھی آرام ملتا ہے۔

وکس پیروں میں لگانے سے بلغم کم ہوتا ہے؟

رات کو سونے سے قبل تلووں پر وکس کی مالش سے سینے میں موجود بلغم کم محسوس ہوتا ہے اور سانس لینے میں دشواری کا عمل آسان ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہربل بام گھر میں بنائیں سردی میں سینے کی جکڑن اور کھانسی سے راحت پائیں

 وکس مختلف جڑی بوٹیوں سے بنا ہوا ایک بام ہے جو خوشبو کے ذریعے سینے میں جاکر سینے کو گرمائش پہنچاتا ہے۔

پیر میں وکس لگانے سے پیروں کو بھی سکون ملتا ہے۔

تھکن میں آرام

پیروں پر وکس لگانے سے تھکے ہوئے اور درد کرتے پیروں کو آرام ملتا ہے جس سے اچھی نیند لانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

پیروں کی جلن بھی کم ہوتی ہے

وکس میں شامل مینتھول اور کیمفور جیسے اجزاء اس کا ٹھنڈا تاثر پیدا کرتے ہیں، اگر پیروں میں گرمی یا جلن ہو تو تھوڑی سی وکس سے اس جلن میں آرام محسوس ہوتا ہے۔

وکس کی ایک خوبی اینٹی الرجی اور اینٹی وائرل ہونا بھی ہے اس کے ساتھ ہی کچھ تحقیقی مشاہدوں میں اسے مچھروں کے خلاف پر اثر بھی دیکھا گیا ہے۔