Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دماغ کو مضبوط اور توانا رکھنے کے طریقے؛ جانیے

کیا آپ دماغ کو مضبوط اور توانا رکھنے کے طریقے جانتے ہیں ؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ انسان کی دماغی اور نفسیاتی صلاحیتوں میں کمی آجاتی ہے لیکن کچھ عادات اپنا کر آپ اپنے دماغ کو مضبوط اور توانا رکھ سکتے ہیں۔

دوستوں سے رابطہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے آپ کو مصروف رکھیں ، دوستوں کوفون کیجیے، خواہ وہ آپ کو فون کرتے ہیں یا نہیں لیکن اس سے دماغ پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

نئی زبان سیکھیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغ کو جتنا استعمال کیا جائے وہ اتنا ہی توانا رہتا ہے اور اسی لیے کوشش کی جائے کہ نئی زبان سیکھیں، خواہ آپ عمر کے کسی بھی حصے میں ہی کیوں نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کراس ورڈ پہیلیاں دماغی انحطاط کو کم کر سکتی ہیں، تحقیق میں اہم انکشاف

 شطرنج کھیلیں

اگر آپ کے پاس فارغ وقت ہے تو پزل گیم کھلیں اور اگر زیادہ وقت ہو تو شطرنج کھیلیں کیونکہ اس سے دماغ پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

نیند کی اہمیت

ماہرین کہتے ہیں کہ نیند کی اہمیت کو سمجھیں اور مکمل نیند لیں ، جتنا ممکن ہو سرگرم رہیں اور مسلسل بیٹھے رہنے سے اجتناب کیجیے۔

  پیدل چلیں

گھر سے باہر اگر قریب میں کہیں جارہے ہوں تو کوشش کریں کہ پیدل چلیں، ایسا ممکن نا ہو تو کام پر جاتے ہوئے اپنے اسٹاپ سے کچھ دیر پہلے اتر جائیں اور پیدل اپنی منزل پر پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیں: بڑھتی عمر میں دماغ کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو جانور پالیں، تحقیق

صفائی ستھرائی

خواتین کیلئے اپنے دماغ کو تازہ رکھنے کا بہترین عمل یہ ہے کہ گھر کی صفائی ستھرائی میں خود کو مصروف کر لیں، اس سے دماغ پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version