یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ جگر انسانی جسم کا اہم ترین عضو ہے جو فلٹرکا اہم کام انجام دیتا ہے صرف یہی نہیں یہ جسم کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے 500 سے زیادہ افعال انجام دیتا ہے۔ یہ آپ کے مدافعتی نظام، میٹابولزم، نظام ہاضمہ اورجسم کے فاسد مادوں کے اخراج میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
جگر جسم کے کئی افعال تو انجام دیتا ہی ہے لیکن اس کی سب سے زیادہ اہمیت فاسد مادوں کے اخراج یعنی ڈیٹوکسی فیکیشن کے لیے ہے۔ اس طرح یہ جسم کو بیماری کا سبب بنے والے زہریلے مادوں سے پاک کر کے صحت مند رکھتا ہے۔
جگر فلٹر جیسا اہم کام بھی انجام دیتا ہے اور آپ کے خون کو فلٹر کرتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اہم عضو ہر وقت مصروف رہتا ہے۔
غیر صحت مند طرز زندگی اورمختلف نشے خصوصاً الکحل کا استعمال جگر کو متاثر کرتا ہے جس کے نتیجے یہ اپنے افعال درست انداز انجام نہیں دے پاتا ساتھ ہی چینی سے بنی اشیاء اور موٹاپا بھی اس ضمن میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہ چربی کو ہضم کرنے اور چربی میں حل پزیر وٹامنز کو جذب کرنے میں مدد کرتا ہے، اور خون میں کولیسٹرول کی سطح کو منظم کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب جگر اپنے افعال بہتر انداز میں انجام نہیں دے پاتا تو یہ صحت کی کئی پیچیدگیوں کا سبب بن سکتا ہے۔
تاہم، جگر کے مسائل علامتی اور غیر علامتی دونوں ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر فیٹی جگر کی بیماری ابتدائی مراحل میں کوئی نمایاں علامات سامنے نہیں لیکن جیسے جیسے بیماری بڑھتی ہے، صحت کے مسائل پیدا ہونا شروع ہو سکتے ہیں اوران کی اکثر علامات پیروں سے ظاہر ہوتی ہیں تو پیروں میں نمودار ہونے والی ان علامات کو کبھی نظر نہ کریں۔
پاؤں میں سوجن اور درد
پیروں میں درد جگر کی بیماری کی ایک عام علامت ہو سکتی ہے۔ جب جگر صحیح طریقے سے کام نہیں کرپاتا تو جسم کے نچلے حصے میں اضافی سیال اور زہریلے مادے جمع ہونا شروع ہوجاتے ہیں اس طرح یہ سوجن کا باعث بنتاہے
اس کے علاوہ جگر کی کچھ بیماریاں، جیسے سروسس، بھی پورٹل ہائی بلڈ پریشر نامی حالت کا سبب بن سکتی ہیں جو ٹانگوں اور پیروں کی رگوں میں درد کاباعث بن سکتی ہیں۔
پیروں میں خارش
پیروں میں خارش بھی جگر کی بیماری کی علامت کے طور پر سامنے آسکتی ہے، خاص طور پر جگر کی بیماریاں جیسے پرائمری بلیری سائروسیس اور پرائمری سکلیروسنگ کولنگائٹس اس بیماری کے نتیجے میں جگر میں موجود بائل ڈکٹیں بلاک یا خراب ہو جاتی ہیں، اس طرح جسم میں بائل یعنی صفرا جمع ہونے لگتا ہے جو شدید خارش کا باعث بنتا ہے۔
جگر کے مسائل کی دیگر علامات
جگر کی بیماری کی کچھ عام علامات میں جلد اور آنکھوں کا زرد ہونا، پیٹ میں درد اور سوجن، خارش، پیشاب کا گہرا رنگ، تھکاوٹ اورمتلی یا الٹی شامل ہے۔
جگر کی بیماری کے خطرے کو کیسے کم کیا جائے؟
جگر کو صحت مند رکھنے کے لیے متوازن غذا کا استعمال ، ہر طرح کے نشے سے پرہیز، صحت مند وزن کو برقرار رکھنا اور مناسب حفظان صحت پرعمل کرنا ضروری ہے۔




















