Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا آپ بیر کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

آج ہم آپکو بیر کھانے کے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے۔

بیر دیکھنے میں سیب جیسا لگتا ہے، مگر ذائقے میں تھوڑا کھٹا میٹھا ہوتا ہے۔

بیر کے گودے اور بیج میں فلیونوئڈز، صابونین اور پولی سیکرائیڈ بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں جو ذہنی سکون کی دوائیوں میں استعمال ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس پھل کو کھانے سے نیند میں کمی کا علاج بھی ممکن ہے۔

فائبر سے بھرپور یہ ذائقہ دار پھل جلدی ہضم ہوجاتا ہے ساتھ ہی اسے کھانے سے وزن بھی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرسوں کے تیل کے حیرت انگیز فوائد جانیے

بیر کھانے سے پرانے سے پرانا قبض بھی ختم ہوجاتا ہے۔

بیر میں وٹامن ای اور وٹامن سی کے علاوہ دیگر معدنیات بھی موجود ہوتے ہیں جن سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

بیر کو کھانے سے جلدی امراض جیسے الرجی یا ایگزیما میں کمی واقع ہوتی ہے اور جلد نرم ملائم ہوجاتی ہے۔

بیر میں آئرن اور فاسفورس بھی ہوتا ہے جس سے جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور بلڈ پریشر کے مرض میں افاقہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خوبصورتی میں اضافے کیلئے بیری کے پتوں کا استعمال؟  

خاص طور پر خواتین کے لئے بہترین ہوتا ہے کیوں کہ اس میں کیلشیم، فاسفورس اور آئرن ہوتا ہے جو خون کی کمی دور کرنے کے علاوہ ہڈیوں کو بھی مضبوط کرتا ہے۔