ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر شخص کے لیے سونے کا بہترین وقت الگ ہوتا ہے۔
ماہرین صحت نیند کے بہترین وقت کو ’سلیپ ونڈو‘ کا نام دیتے ہیں اور تمام لوگوں کی سلیپ ونڈو رات ساڑھے 9سے ساڑھے 11کے درمیان ہوتی ہے۔
جو شخص اپنی سلیپ ونڈو میں سو جاتا ہے اس کی نیند معیاری ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ درمیانی عمرکے افراد رات میں پانچ گھنٹے کی نیند لینے پر کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں
اس حوالے سے ماہرین صحت کلوئے اینگس کا کہنا ہے کہ ’لوگوں کو اپنی سلیپ ونڈو کو پہچاننے کے لیے رات ساڑھے 9بجے سے ساڑھے 11بجے کے درمیان مختلف اوقات میں سو کر تجربہ کرنا چاہیے ‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ اس دورانیے میں آپ جس وقت بھی سوئیں، اس کے بعد 8 گھنٹے کی نیند لیں اور اپنی نیند کے معیار کا جائزہ لیتے رہیں ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ رات کی نیند کو پرسکون بنانے کیلئے یہ عادت اپنائیں
کلوئے اینگس کا کہنا ہے کہ ’ اس طریقے سے جس وقت پر آپ کو سب سے بہتر نیند آئے اور آپ صبح ہشاش بشاش بیدار ہوں، وہ آپ کی سلیپ ونڈو ہو گی اور آئندہ اس سلیپ ونڈو میں سونا معمول بنا لیں ‘۔




















