Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تازہ نارنگی سے جیم بنائیں، ذائقہ کے ساتھ صحت بھی بڑھائیں

نارنگیاں وٹامن سی سے بھری ہوتی ہیں جو موسم سرما کی خاص سوغات سمجھی جاتی ہیں یہ ایک ایسا پھل ہے جس میں انتہائی صحت سے بھرپور اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

نارنگی کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جس کے رس کو نہ صرف کئی طرح پکوانوں اور سلاد میں استعمال کیاجاتا ہے بلکہ اس کا چھلکا بھی جلد کی حفاظت میں کسی نعمت سے کم نہیں اس کے چھلکوں سے کشید کیے جانے والے عرق سے وٹامن سی سیرم تیار کیاجاتا ہے جو جلد کے تمام مسائل کا بہترین حل پیش کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے رس سے لے کر اس کے چھلکے تک سب ہی بے مثال ہے۔

اس پھل سے تیار کی جانے والاجیم  بھی صحت بخش ہونے کے ساتھ بے حد مزیدار بھی ہوتا ہے یہاں پرنارنگی سے نہایت آسان سی ترکیب سے جیم بنانے کا طریقہ پیش کیا جارہا ہے۔

اجزاء

اس جیم کو تیار کرنے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں 8 عدد نارنگیاں اور 400 گرام چینی شامل ہیں۔

ترکیب

سب سے پہلے 6 نارگیوں کی رس نکال لیں اب ایک پین میں یہ رس اور چینی ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں جب یہ گاڑھا ہوجائے تو اس میں بقیہ دو نارنگیوں کو چھیل کر بیج نکال لیں اب اس کا گودا جیم میں شامل کریں کچھ دیر پکانے کے بعد ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں پھر اسے کسی جار میں محفوظ  کر لیں لیجئے مزیدار جیم تیار ہے ناشتے میں بریڈ پر لگا کھائیں اور سرد موسم میں ناشتے کا لطف اٹھائیں ۔