Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

متلی اور قے کی صورت میں یہ گھریلو علاج آزمائیں

دنیا بھرمیں لوگوں کی بڑی تعداد کسی نہ کسی وجہ سے متلی اور الٹی کی کیفیت سے گزرتی ہے  یہ ایک ایسی کیفیت جس میں ایک صحت مند انسان بھی خود کو بیمار محسوس کرتا ہے۔

متلی اور الٹی کی یہ کیفیت کبھی موشن سیکنس کے سبب ہونے لگتی ہے یہ ایک ایسا مرض ہے جس میں دوارن سفر الٹیاں ہونے لگتی ہیں اس کے علاوہ  حمل کے دوران صبح کے وقت الٹیاں ہونا(مورننگ نوزیا) کہلاتا ہے، اسی طرح کچھ لوگوں کوکسی بو کی صورت میں، اسٹریس، بلڈ پریشر کم ہو نے اورہیضے(ڈائریا) میں میں متلی اور قے کی اس کیفیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ بہت زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے۔

اس طرح جسم میں پانی کمی ہو نے لگتی ہے جو مزید کئی بیماریوں کاسبب بنتی ہے ایسی کیفیات میں معالج کے نسخے اتنے کار آمد ثابت نہیں ہوتے جتنے گھریلو ٹوٹکے فائدہ پہنچاتے ہیں۔

 اس کی سب سے بڑی وجہ تو یہ ہے یہ نسخے اور مشروبات جن اجزاء سے تیار کیے جاتے ہیں وہ سب ہی گھر میں موجود ہوتے ہیں اورمضر اثرات سے پاک ہو تے ہیں۔ اور دیکھا بھی یہی گیا ہے کہ لوگ ان کیفیات سے نجات کے لئے گھریلو علاج کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔

یہاں پر متلی اور قے سے نجات کے لئے ایک بہترین مشروب کی ترکیب بتائی جارہی ہے جو آپ کو متلی اور الٹیوں سے نجات دے کر آرام پہنچائیں گی ۔

اجزاء:

ناریل کا پانی آدھا کپ

اورنج جوس آدھاکپ

لیموں کارس آدھا چائے کا چمچ

شہد ایک کھانے کا چمچ

نمک چٹکی بھر

ترکیب:

ان تمام اجزاء کو مکس کر کے دن میں ایک بارر استعمال کریں الٹیاں اور متلی کی ان کیفیات سے نجات مل جائے گی ۔

نوٹ:بلڈپریشر اورذیابیطس مریض مریض استعما ل نہ کریں اور حاملہ خواتین میں بھی اکثر بلڈ پریشر بڑھنے کی وجہ سے الٹیاں ہو تی ہیں، تو وہ بھی اسے استعمال سے قبل اپنے معالج سے رابطہ کریں۔