Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خبردار! چائے کے ساتھ یہ کھانا آپ کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے

پاکستان میں چائے کی مقبولیت سے انکار ممکن نہیں اور یہ گرم مشروب دنیا کے بیشتر حصوں میں بھی پسند کیا جاتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کونسی چیزیں ہیں جس کو چائے کے ساتھ نہیں کھانی چاہیئے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

لیموں

سموسے، کباب کے لیے لیموں سے بنائی گئی چٹنی یا چاٹ جس پر لیموں چھڑکا گیا ہو تو ایسی چیزیں چائے کے ساتھ کھانے سے آپ کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

لیموں کے 12 حیران کن طبی فوائد - Health - Dawn News

لیموں یا اس سے بنی چیزیں چائے کے ساتھ کھانے سے ایسڈ ریفلکس یعنی گیس، جلن یا تیزابیت کے مسائل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سردیوں میں الگ الگ طریقوں سے چائے بنانے کا طریقہ جانیے

ہری سبزیاں

اگر آپ چائے کے ساتھ ہری سبزیاں کھاتے ہیں یا اس سے بنی چیزیں جیسا کہ مکس ویجیٹیبل سموسے یا رول تو آپ کو ان سبزیوں کے غذائی اجزاء نہیں ملتے کیونکہ چائے ان کی خصوصیات کو جذب کر لیتی ہے۔

Chicken Spring Roll Recipe in Urdu | چکن سپرنگ رول

اس لیے آپ کو چائے کے ساتھ ہری سبزیوں کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔

ہلدی

جب ہلدی اور چائے کے خواص اکٹھے ہو جائیں تو ان دونوں کو ایک ساتھ ہضم کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

ہلدی:فائدے اور نقصانات۔۔۔۔داود ظفر ندیم -مکالمہ

ان دونوں کو ایک ساتھ کھانے سے تیزابیت ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چائے نہ ملنے پر کچھ افراد کو سردرد کیوں ہوتا ہے؟ وجہ جانیے