دنیا بھر کے پسندیدہ مشروبات کی فہرست چائے بھی شامل ہے یہ ایک ایسا مشروب جسے مختلف اجزاء کو استعمال کرتے ہوئے بہت سے طریقوں سے تیار کیا جاتا ہے تاہم اس کی ایک قسم مختلف مصالحوں سے تیار کی جاتی ہے جو انتہائی صحت بخش ہے۔
یہ مصالحہ چائے جن اجزاء سے تیار کی جاتی ہے ان میں ہلدی اور کینن لال مرچ شامل ہے۔
ہلدی
ادرک کے خاندان سے تعلق رکھنے والی شوخ زرد رنگت والی ہلدی کو اب دنیا بھر میں سپرفوڈ کا درجہ دیا جاچکا ہے۔ یہ بلڈ پریشر کم کرتی ہے، ذیابیطس قابو کرتی ہے اور سب سے بڑھ کر کئی اقسام کےسرطان میں اس کی افادیت سامنے آچکی ہے۔ ان سب کی وجہ ایک ہی مشہور کیمیکل ’کرکیومِن‘ ہے جو ہلدی میں بکثرت پایا جاتا ہے۔
کینن لال مرچ
کینن لال مرچ ایک صحت مند غذا ہے یہ مرچ لمبی، پتلی، چمکدار، چیری سرخ رنگت والی ہوتی ہے۔ اس میں موجود غذائی اجزاء آپ کو کئی امراض سے تحفظ فرہم کرتے ہیں۔
یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ ہلدی اورکینن لال مرچ صحت بخش اجزاء سے بھرپورہوتی ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں اور جب ان کو آپس میں ملایا جاتا ہے تو ان کی افادیت کئی گناہ بڑھ جاتی ہے اسی لیے یہاں پرایک بہترین مصالحہ چائے بنانے کی ترکیب پیش کی جارہی ہے۔ یہ خاص چائے آپ کو ہر صبح پینی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: سبز چائے پیتے وقت یہ غلطیاں ہرگز نہ کریں
لال مرچ اور ہلدی والی چائے
اجزاء:
1 چائے کا چمچ کینن لال مرچ
1 چائے کا چمچ ہلدی
1 چائے کا چمچ شہد
1/2 لیموں کا رس
ہدایات:
ایک کپ میں ہلدی اور لال مرچ ڈالیں، اب اس میں لیموں کا رس ملا دیں۔ ابلا ہوا پانی ڈال کر شہد شامل کریں اور اچھی طرح ہلائیں اسے روزانہ صبح استعمال کریں۔
ہلدی اور لال مرچ کی چائے کے صحت کے فوائد
دماغ کی صحت
ہلدی دماغ میں آکسیجن کی مقدار کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے، جو دماغ کے افعال کی بہتر انجام دہی میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
جب دماغ بہترین طریقے سے کام کرتا ہے، تو اس طرح ہارمونز کی مقداربڑھتی ہے، جیسے میلاٹونن اور سیروٹونن۔ دماغ کے بنیادی افعال کو ٹھیک کر کے آپ دماغی امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
کینسر سے تحفظ
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ہلدی کینسر سے بچانے کی صلاحیت رکھتی ہے اس میں موجود کرکیومن کینسر کے خلیوں کو ختم کرکے ان کی نشوونما کو روک دیتا ہے اور جسم میں اینٹی آکسیڈینٹ کی سطح کو بڑھا کر کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
لال مرچ کا باقاعدگی سے استعمال کینسر سے بچاؤ میں مثبت اثر ڈالتا ہے، اس کے علاوہ اس میں موجود کیپساسین جوکہ ایک اینٹی آکسیڈنٹس ہے کثیر مقدار میں موجود ہوتا ہے، جو کہ بیکٹیریا، وائرس اور کینسر سمیت دیگر بیماریوں کے حملوں سے بچاتا ہے۔
بہتر ہاضمہ
لال مرچ ہاضمے کی صحت کو بہتر بنانے اور آنتوں کی گیس کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
دل کی محافظ
لال مرچ شریانوں کو صاف کرنے اور ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اگر آپ لال مرچ کی چائے پیتے رہیں گے تو وقت کے ساتھ ساتھ آپ کے دل کی صحت بہتر ہوگی۔
جلد اور عمر رسیدگی
ہلدی جلد کے لیے بہت سے شفا بخش خصوصیات پر مشتمل ہے۔ یہ اپنی قدرتی سوزش اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے لیے جانی جاتی ہے یہ اینٹی آکسیڈینٹ مواد کی وجہ سے آپ کی جلد کو بہتر بناتی ہے۔




















