Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا آپ بھی چہرے پر شیٹ ماسک استعمال کرتے ہوئے یہ غلطی کرتے ہیں؟

چہرے کی جلد کے مختلف مسائل کودور کرنے کے لیے بازار میں ہر طرح کے ماسک دستیاب ہیں  جنہیں شیٹ ماسک کہا جاتا ہے جن کے استعمال سے فوری نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

شیٹ ماسک چہرے کے سائز کے ماسک ہوتے ہیں جو عام طور پر کپڑے کے پتلے ٹکڑوں سے تیار کیے جاتے ہیں شیٹ ماسک جلد کو وٹامنز اور نمی فراہم  کرنے کا ایک آسان اور موثر طریقہ ہے۔

 شیٹ ماسک عموماً سیرم میں بھیگے ہوئے ہوتے ہیں جن کا مقصد جلد کو نمی اور ایسے صحت بخش اجزاء فراہم کرنا ہے جسے جلد کو ضرورت ہوتی ہے۔

تاہم شیٹ ماسک استعمال کرنے والی خواتین اس کا سب سےاہم پہلو نظر انداز کر کے ایک غلطی کرتی ہیں۔ خواتین کی بڑی تعداد جب بھی شیٹ ماس چہرے پر لگاتی ہیں  تو وہ چند منٹ بعد اسے ہٹا دیتی ہیں اصل میں یہ ماسک کچھ منٹ بعد ہی جلد کو ہائیڈریٹ کرنا شروع کرتے اور ایسی صورت میں اسے صاف کر دینا ماسک کی افادیت کو کم کر دیتا ہے۔

اب آپ جب بھی ہائیڈریٹنگ یا مؤسچرائزنگ ماسک کا استعمال کریں تو اسے تقریباً خشک ہونے تک چہرے پر لگا رہنے دیں۔ اس طرح چہرے وہ حصے جو خشک ہیں ، یا جہاں چکنائی زیادہ ہے اچھی طرح سے ہائیڈریٹ ہوسکیں گے کیونکہ چہرے کے یہ حصے دیگر حصوں کی نسبت دیر سے نمی کوجذب کرتے ہیں اسی لیے انہیں دیر ک لگا کر رکھنا بہترین نتائج دے گا، اوراس طرح جلد خوبصورت دکھای دے گی۔