صبح سویرے برش کیے بغیر پانی پینے والے افراد کے لئے ماہرین نے خطرے کی گنٹی بجادی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق صبح برش کے بغیر کچھ بھی کھانا پینا نہیں چاہئے۔
انہوں نے بتایا کہ ایسا کرنے سے منہ میں موجود جراثیم پیٹ میں چلے جاتے ہیں جو مختلف بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔
وہ کونسا وقت ہے جس میں پیاس کے بغیر پانی پینا صحت کے لیے ضروری ہے؟
ایسا اکثر ہوتا ہے لوگ سمجھ نہیں پاتے انہیں بھوک کی پیاس کی لگی ہے یا حقیقی، یعنی ان میں کھانے کی شدید خواہش جنم لینے لگتی ہے اور ساتھ ہی پیاس بھی لگی ہوتی تو اس کے لیے وہ پانی پینے کے بجائے کھانا کھانے لگتے ہیں۔
اپنی خوراک سے کہیں زیادہ غذا کھا لیتے ہیں تو اب جب بھی آپ کو بھوک محسوس ہو پہلے ایک گلاس پانی پی لیں تاکہ پہلے پیاس کی کیفیت کو سکون فراہم کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: سادہ پانی پینا پسند نہیں ہے؟ تو اسے بہتر بنانے کے لیے یہ 10 طریقے جانئے
جب بھی تھکن محسوس کریں تو آرام کرنے ساتھ پانی کا ایک گلاس ضرور پیئیں۔
پانی اس کیفیت کو دور کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
اکثر جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے سر میں درد ہونے لگتا ہے اور پانی پینے سے یہ درد جاتا رہتا ہے تو جب بھی سر میں درد ہوتو ایسی صورت میں پانی پینا اپنی عادت بنا لیں۔
بیماری کی صورت میں جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے پانی کا استعمال جاری رکھیں کیونکہ بیماری کی صورت میں پانی کی کمی صحت کے لیے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔
صبح بیدارہونے پر پانی سے بہتر کوئی شے نہیں جو آپ میں تازگی کا احساس جگائے، یہ آپ کو ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ مزاج ، دماغی صحت اور تونائی کی سطح کو بہتر بناتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کھانے کے دوران پانی پینا صحت کے لیے مفید ہے یا مضر؟ ماہرین نے آگاہ کردیا
ورزش کے دوران پسینہ آتا ہے تو کوشش کریں کہ ایسی صورت میں زیادہ پانی لیں تاکہ جسم کو ہائیڈریٹ رکھا جاسکے۔




















