Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خراٹوں سے پریشان ہیں؟ توان سے نجات کے لیے یہ طریقے آزمائیں

بہتر صحت کے لیے رات میں 7 سے 8 گھنٹے کی پر سکون نیند لینا نہایت ضروری ہے اگر کسی وجہ نیند کی کمی یا اس میں خلل پیدا ہونے لگے تو یہ کئی امرض کا سبب بن سکتی ہے ان ہی میں خراٹے بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر حضرات کے مطابق خراٹے کی بنیادی وجہ سانس کی نالی تک ہوا کا گزر نہ ہونا ہے اس کی ایک وجہ تو گہری نیند ہے جس میں جسم کی پٹھے اتنے آرام دہ حالت میں ہوتے ہیں اور میں زبان بھی سلپ ہو کر نرخرے سے ٹکرانے لگتی ہے جس سے شور پیدا ہوتا ہے یہی شور خراٹے کہلاتے ہیں۔

تاہم یہ خراٹے لینے والے اور ساتھ سونے والے دونوں کے لیے بعض اوقات مشکل پیدا کر دیتے ہیں اور اس طرح پرسکون نیند لینا ممکن نہیں رہتا، تاہم ماہرین اسے کم کرنے کے لیے کچھ تجاویز پیش کرتے ہیں جنہیں اپنا کر خراٹوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔ وہ کیا ہے جانتے ہیں۔

سونے کی پوزیشن کو تبدیل کریں

سیدھا سونے سے زبان سلپ ہوکر نرخرے سے ٹکرانے لگتی ہے جس سے شور پیدا ہوتا ہے تو اپنی سونے کی پوزیشن کو تبدیل کریں تاکہ خراٹوں سے بچا جاسکے۔

وزن کم کریں

موٹاپے کی وجہ سے گلے میں زیادہ ٹشوجمع ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ہوا کا گزر کم ہوجاتا ہے وزن کم کرنے سے ٹشو میں کمی ہوتی ہے نتیجے میں خراٹے کی علامت جاتی رہتی ہے۔

 مناسب نیند

نیند کی کمی خراٹے کی ایک بنیادی وجہ ہے اس لیے کوشش کریں کہ رات میں 6 سے 8 گھنٹے کی بھرپور نیند لیں۔

ایک سے زیادہ تکیے

سر کے نیچے ایک سے زیادہ تکیوں کو استعمال کرتے ہوئے سر کو اوپر رکھیں کیونکہ سر نیچے رہنے سے یہ تاثر ملتا ہے کہ گلے اپنی آرام دہ حالت میں نہیں ہے۔