پروٹین انسانی صحت اور جسم میں موجود پٹھوں کی نشوونما کے لیے نہایت ضروری جز ہے۔
پروٹین دودھ، گوشت، انڈے، مچھلی اور دالوں سے با آسانی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو پروٹین پاؤڈر بنا نا سیکھا رہے ہیں۔
بڑھتی عمر کے خواتین اور مرد جو وقت کے ساتھ کمزوری کے باعث مختلف بیماریوں کا شکار ہونا شروع ہو جاتے ہیں،ان کو یہ ضرور استعمال کرنا چاہیے۔
پروٹین پاؤڈر
بادام 50 گرام
اخروٹ 50 گرام
بھنے چنے 100 گرام
سنگھاڑوں کا آٹا 200 گرام
ہلدی 1 ٹی اسپون
سونف 3 چمچ
ترکیب:
بادام، اخروٹ کو ہلکا سا روسٹ کرلیں، سنگھاروں کے آٹے کو بھی بھون لیں، اس میں ہلدی بھی شامل کر لیں۔
اب ان سب چیزوں کو ملا کرپیس لیں۔ پاؤڈر کی طرح پیس لیں ۔
اب اس کو نیم گرم دودھ میں ایک ٹیبل اسپون ملائیں اور پی لیں ۔ بہترین طاقتور ہائی پروٹین شیک تیار ہے ۔ جو لوگ دودھ پسند نہیں کرتے وہ پانی میں بھی پی سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کی بہتر نشوونما کے لیے ناشتے میں ان غذاؤں کو شامل کریں




















