جسمانی وزن میں کمی لانا آسان نہیں ہوتا اور اکثر لوگ ایسے مشوروں پر عمل کرنے لگتے ہیں جو درست نہیں ہوتے۔
تو آج ہم آپکو ایسی وہ غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کا وزن کم نہیں ہونے دیتی۔
جوس
مارکیٹ میں دستیاب پھلوں کے جوس میں چینی کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے اور بعض اوقات تو ان میں پھلوں کا رس بہت تھوڑی مقدار میں شامل کیا جاتا ہے۔

اس لیے یہ جوس کسی صورت آپ کو وزن کم کرنے نہیں دیتے، بہتر یہی ہے کہ آپ پھلوں کے رس گھر پر ہی خود ہی تیار کریں اور ان میں چینی ہرگز شامل نہ کریں۔
گھر پر تیار کردہ جوس نہ صرف آپ کا وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ یہ صحت بخش بھی ہوگا۔
مختلف اناج اور اسنیکس
مختلف اناج جو کھانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں مثلاً گندم اور مکئی وغیرہ بھی وزن کم کرنے کے دوران کھانا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے کیونک ان میں شکر اور کم معیار کی حامل چکنائی موجود ہوتی ہے۔

اناج کے استعمال کو محدود کریں اور اس کے متبادل کے طور پر پھلوں اور شہد کا استعمال بڑھا دیں۔
ٹافی
میٹھی ٹافی میں کئی زیادہ چینی شامل کی جاتی ہے جو کہ وزن کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔

اس کے برعکس ڈرائی فروٹ کو ترجیح دینی چاہیے جو کہ صحت کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہیں۔
آئس کریم
آئس کریم کی زیادہ تر اقسام میں بہت بھاری مقدار میں چینی موجود ہوتی ہے۔

آئس کریم کبھی کبھی معمولی مقدار میں کھانا بہتر ہے۔




















