Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ذیابیطس میں کیلا کھانا صحت کے لیے مفید ہے یا مضر، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

صحت مند طرز زندگی آپ کو صحت کے کئی مسائل سے تحفظ فراہم کرکے آپ کو صحت مند رکھتی ہیں تاہم اگر یہ طریقہ نہ اپنایا جائے تو کئی امراض جنم لینے لگتے ہیں ان ہی میں ذیابیطس بھی شامل ہیں۔

ذیابیطس کا مرض دنیا بھرکے ان امراض میں شامل جو آگاہی کے باوجود تیزی سے پھیل رہا ہے یوں تو اس کی کئی اقسام ہیں تاہم زیادہ تر لوگ ٹائپ ٹ ذیابیطس میں مبتلا ہوتے ہیں۔

اس مرض جسم کم انسولین پیدا کرتا ہے جس سے غذا میں موجود چینی گلوکوز میں تبدیل ہوئے بغیر خون میں شامل ہوجاتی جس سے صحت کے کئی مسائل جنم لینے لگتے ہیں۔ ذیابیطس کا ابھی تک کوئی مکمل علاج دریافت نہیں کیا جاسکا ہے تاہم ورزش اور غذائی احتیاط کے ساتھ ہی اسے اعتدال میں رکھا جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ماہرین کی جانب سے اس مرض میں کئی غذاؤں سے پرہیز کا مشورہ دیا جاتا ہے جبکہ کچھ مخصوص غذاؤں کے استعمال پر زور دیاجاتا ہے۔ اسی طرح اگر پھلوں کی بات کی جائے تو اس میں بھی بہت کم پھلوں کو کھانے کی اجازت دی جاتی ہے، کیلا ان پھلوں میں شامل ہے جس کے لیے ذیابیطس کے مریض اکثر پریشان رہتے ہیں اس مزیدار پھل کو کھایاجاسکتا یا نہیں۔

کیلا دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل ہے جبکہ بچوں کی پہلی ٹھوس غذا میں یہی پھل شامل ہے۔ کیلے میں کئی اہم غذائی اجزاء سمیت پوٹاشیم کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے کیلا اعصابی نظام کے لیے بہترین پھل تصور کیاجاتا ہے جبکہ یہ بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہاں پرہی ان باتوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ ذیابیطس کے مریض کیلے کو کس طرح غذا میں شامل کر سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ کیلے میں گلائسیمک ایسڈ کی کافی مقدار موجود ہوتا ہے پھر بھی اسے اعتدال میں رہتے ہوئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تاہم ذیابیطس میں کیلے کو غذا میں شامل رکھنے کا وقت اور مقدار کا تعین کرنا نہایت ضروری ہے۔ یہاں اس حوالے سے ماہرین صحت کی جانب چند ضروری تجاویز پیش کی جارہی ہیں جن کے مطابق کیلے کو غذا میں شامل رکھا جاسکتا ہے۔

شوگرکی سطح کو دیکھتے رہیں

اگر شوگرکی سطح بڑھی ہوئی ہے تو ایسی صورت میں کیلا کھانے سے گریز کریں۔

کھانے کے ساتھ نہ کھائیں

کیلے کو کبھی بھی کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور یا دن کے کسی بھی کھانے کے ساتھ نہیں کھائیں۔

کیلوریز

اگر کیلے کو دن کے آغاز یا دوپہر کے وقت اسنیک کے طور پر لیا جائے تو بہتر ہے تاکہ دن بھر میں اس کی کیلوریز استعمال ہوسکے۔

سرگرمی کو بڑھا دیں

اگر آپ کیلے کو غذا میں شامل رکھتے ہیں تو کوشش کریں کہ جسمانی سرگرمی جیسے چہل قدمی یا ہلکی ورزش میں اضافہ کردیں۔

درمیانے سائز کا کیلا کھائیں

کوشش کریں کہ درمیانے سائز کا کیلا کھائیں تاکہ یہ خون میں چینی کی سطح کو متاثر نہ کرے ۔